پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے رینجرز اہلکاروں کی شہادت کو ریاست پر حملہ قراردیتے ہوئے کہاہے پہلے پولیس اور پھر رینجرز کو قتل کرنےوالے کون ہیں سب سامنے آگیا،عمران خان این آر او کےلئے سب کررہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہابشریٰ ،علی امین گنڈا پور صوبے کو وفاق سے لڑا رہے ہیں، سابق خاتون اول جذباتی تقریریں کر کے پشتون قوم کو استعمال کر رہی ہے، گھریلو خاتون پشتونوں کو تشدد پر اکسا رہی ہے، صوبے میں لوگوں کے سر قلم کیے جا رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ وفاق پر چڑھائی میں مصروف ہیں۔
رینجرز اہلکاروں کی شہادت ریاست پر حملہ ہے: گورنر کے پی


















