اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے دھرنے والوں سے مذاکرات نہ کرنے کادوٹوک اعلان کردیا۔
وفاقی وزرا محسن نقوی ،عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاوزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں طے ہوا دھرنا دینے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، فساد کی ذمہ دار خاتون ہے،پر امن احتجاج کیلئے آنے والوں کو سب نے دیکھ لیا،پی ٹی آئی کی کوشش ہے کسی طرح لاشیں لیں،خباثت کی انتہا ہے رینجرز جوان شہید ہوئے تو کہا گیااپنی گاڑی کے نیچے آئے،اسلام آباد میں کوئی کھدائی کی نہ پہلے کی طرح راستے بلاک کیے گئے ،مظاہرین اپنے ساتھ اسلحہ ، غلیلیں لے کر آئے ، اتنی افرا تفری کے باوجود اسلام آباد کھلا ہے۔
محسن نقوی نے کہاڈی چوک کو مظاہرین سے خالی کرالیا ، اسلام آباد کے شہریوں کا احساس ہے، گرفتار ہونے والوں کی ضمانت نہیں ہوگی،ڈی چوک آنے والوں کو گرفتار کیاجائےگا،عطا تارڑ نے کہا پی ٹی آئی نے غریب کے بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، ریاست کے صبر کو مت آزمائیں، بشریٰ ہمت کرکے فرنٹ سے لیڈ کریں،افغان شرپسندوں کوآگے لگایا ہوا ہے،پرامن احتجاج نہیں ، پولیس والوں پرشیل فائر کیے گئے، ریاست بالکل کمزورنہیں،رٹ کو برقرار رکھیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہاپی ٹی آئی کارکنوں کو پھینٹی لگاکر2چوک پیچھے پھینک دیا، بنٹے مار کر کوئی کسی کو رہا نہیں کراسکتا، چیلنج ہے آگے آئیں، تیار بیٹھے ہیں،بھرپور جواب دیں گے، گولی چلانا بہت آسان ہے، ایک برسٹ ماریں تو سب صفائی ہوجائے گی مگر لاشیں نہیں دیں گے،پولیس ،رینجرز کے شہید اہلکاروں کا لہو کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں، بشریٰ لاشیں لینے آئی ہے ،علی امین گنڈا پور سے کہتی ہیں تم لیڈ کرو، سختی سے نمٹیں گے، افغان شہریوں کو پی ٹی آئی نے ممبرشپ دی ، امن و امان تباہ نہیں کرنے دیں گے۔
قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا حکومت کسی صورت جانی نقصان نہیں چاہتی ،کوشش تھی اسلام آباد کی سڑکوں پرتماشہ نہ بنے، پی ٹی آئی قیادت بھی خون خرابہ نہیں مذاکرات چاہتی ہے مگر ہاتھ رکاوٹ ہے،شیلنگ اور تشدد کسی نہیں ملک کی بدنامی ہے، 2بار سیز فائر کرکے کہا گیاسنگجانی کی طرف جارہے ہیں،لیڈر شپ سے پوچھ لیں،کیا سنگجانی کا فیصلہ نہیں ہوا؟خفیہ لیڈر شپ سارا کنٹرول کررہی ہے باقی ساری زیرو ہے۔
محسن نقوی نے کہاگولی کا جواب گولی بہت آسان تھا، آئی جی صاحب کو کہا اب آپ کاختیار ہے کیسے دفاع کرنا ہے، اپنے سارے جوانوں کو سپورٹ کریں گے،کے پی حکومت کے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں ، آنسو گیس کا شیل عام آدمی کو نہیں مل سکتا، ساڑھے4ہزار کا ایک آنسو گیس شیل آتا ہے، ہزاروں آنسو گیس شیل چلے کہاں سے آئے؟ خفیہ ہاتھ کا ایجنڈا پاکستان کا ایجنڈا نہیں، پی ٹی آئی کےساتھ ہاتھ ہوجائےگا۔
عطا تارڑ نے کہا بشریٰ لاشیں لینے کامنصوبہ لیکر آئیں اب بھی وقت ہے باز آجائیں،لوگوں کے بچوں کو فرنٹ لائن پر کھڑاکرکے خود چھپی بیٹھی ہیں،سامنے آکر سامنا کریں، قاسم ، سلمان کو فرنٹ لائن پر لائیں،آپ کے مقاصد9مئی والے ہیں، پاکستان پر ہر شے وارنے کیلئے تیار ہیں، آپ چاہتے ہیں پورے ملک میں انتشار پھیلے، پورے پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے کوئی نہیں نکلا۔
وزیر اطلاعات نے کہاریاست صبر کا مظاہرہ اس لیے کررہی ہے لاشیں گرانے کا مقصد پورا نہ ہو،پی ٹی آئی کی پوری لیڈر شپ کامقصد ہے لاشوں پر سیاست کی جائے، بشریٰ افغانیوں ، کرائے کے لوگوں کے پیچھے کیوں چھپی ہیں؟ منافقت،انتشار اور تشدد کی سیاست کے تحت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہتے ہیں،جوانوں کا مورال بلند ہے،صبر کا امتحان مت لیں،بیلاروس کے صدر کا دورہ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محاذ پر ڈٹے ہیں ،پیش قدمی نہیں کرنے دیں گے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















