اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عالمی بینک نے کہاہے پاکستان میں محصولات بڑھانے کےلئے تعاون جاری رکھیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بیہنسن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ،چیئرمین ایف بی آر نے عالمی بینک کی ٹیم کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر حکومتی ویژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہاٹرانسفارمیشن پلان کامقصد محصولات میں اضا فہ اور ٹیکس کمپلائنس میں سہولت فراہم کرنا ہے،ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن وانسانی وسائل کی صلاحیت بڑھانے کےلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں ریونیو بڑھانے کی کوششوں کےلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا پاکستان ریونیو پراجیکٹ کے تحت ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کی سرگرمیوں میں تعاون کےلئے ملکر کام کریں گے۔
محصولات بڑھانے کےلئے تعاون کرینگے:عالمی بینک

















