24 نومبر کو مینڈیٹ چور حکومت کادھڑن تختہ ہوگا:بیرسٹر سیف


پشاور :(بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے مینڈیٹ چور حکومت کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر دھڑن تختہ کیا جائیگا، خیبرپختونخوا کے تمام حلقوں میں احتجاج کےلئے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ نے تمام منتخب نمائندگان کو اپنے حلقوں میں مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، حلقوں میں 24 نومبر کے احتجاج کی تیاری کےلئے ریلیوں اور کارنر میٹنگز کا بندوبست کیا جا رہا ہے، ہرحلقے سے منتخب نمائندوں کی سربراہی میں ہزاروں کا قافلہ نکلے گا، موٹروے پر تمام قافلے جمع ہو کرعلی امین گنڈا پور کی سربراہی میں اسلام آباد کی طرف گامزن ہوں گے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا 24 نومبر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا دن ہوگا، جعلی حکومت فسطائیت سے پرہیز کریں ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔