ملکی سکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے:آرمی چیف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے سب پر آئین مقدم ہے،ملکی سکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا کوئی وردی اور کوئی وردی کے بغیر ہے،سب نے ملکر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے،سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین فوج پر اندرونی و بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے جو کوئی بھی ملکی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور فوج کو اپنا کام کرنے سے روکے گا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا پاک فوج اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔