ریلوے انتظامیہ کے کاغذی دعوے، ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

لاہور(اپنے نمائندے سے) ریلویز لاہور ڈویژن انتظامیہ مسافروں کو کاغذی ریلیف فراہم کرنے تک محدود ،مسافر ٹرینوں کی آمد وروانگی میں گھنٹوں تاخیر، دیگر ڈویژن پر ڈالنے کی منصوبہ بندی ،مسافروں کو مسائل کا سامنا ،ٹرانسپورٹ کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن انتظامیہ مسافروں کے اعتماد کو بحال کرنے کی منصوبہ بندی کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ عرصہ دراز سے مسافر ٹرینوں کی لاہور سے دیگر شہروں میں روانگی میں تاخیر کو دیگر ڈویژن پر ڈالنے کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے ۔لاہور سے دیگر شہروں میں روانہ ہونے والی متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں کا تاخیر کا شکار ہیں جن کی آمد اور روانگی میں بہتری لانے کی بجائے کاغذی رپورٹس تک کارکردگی دیکھنے میں آرہی ہے جس کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی تاخیر کا معاملہ حل ہونے کو نہیں آرہالاہور ڈویژن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو کاغذی ریلیف و سہولیات کی فراہمی کی منصوبہ بندی دیکھنے میں آرہی ہے اس غیر سنجیدہ صورتحال کی وجہ سے مسافروں کا ریلویز پر اعتماد کا خاتمہ ہونے کے مزید اسباب پیدا کئے جا رہے ہیں جس کیو جہ سے شہریوں کا ٹرین پر سفر کرنے کی بجائے ٹرانسپورٹ کے استعمال کا رجحابن دیکھنے میں آرہا ہے جو کہ ریلویز انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کے اہم مسئلہ کو حل کرنے کی منصوبہ بندی میں فقدان ہے لاہور ڈویژن کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں مسافروں کو بہت بڑا ریلیف فراہم کرنے کی منصوبہ بندی دکھانے کی خاطر ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی جانب سے ہدایت کر دی جاتی ہے کہ مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت سٹیشن پر موجود ریے گا اور ٹرینوں کی آمد و روانگی کے اوقات کا ر کی مزید معلومات اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 پر رابطہ کریںلاہور ڈویژن کی جاری کردہ معلومات کے مطابق کراچی ڈویژن سے لاہور آنے والی ٹرینیں تاخیر سے پہنچتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی لاہور سے دیگر شہروں میں روانگی میں تاخیر ہوتی ہے مسافر ٹرینوں کی تاخیر کے معاملہ کو بہتر کرنے کی بجائے لاہور ڈویژن انتظامیہ دیگر ڈویژنز پر ڈال کر بری الزمہ ہو جاتی ہے جس سے مسافروں کو سالہا سال سے درپیش مسائل کا خاتمہ کرنے پر کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی روانگی اور آمد میں تاخیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا۔ لاہور سے کسی بھی شہر کے لئے جانا ہو تو مقرر کئے گئے وقت کی بجائے گھنٹوں انتظار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لاہور اسٹیشن پر برائے نام سہولیات ہیں پینے کا صاف پانی قیمت خرید کا پیاس بجھاتے ہیں ہمیں زبانی جمع تفریق کی بجائے عملی سہولیات دی جائیں ورنہ نا اہل افسران کو تبدیل کیا جا ئے فوٹو سیشن سے سرکاری اداروں میں کام چلایا جا رہا ہے عوام کو ریلیف دینا سرکاری افسران و ملازمین کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی۔