لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سپین کی سینٹ کے وفد نے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا،سپین کی سینٹ کے وفد کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،تجارت اور سیاحت کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر معاشی تعاون،کلائمیٹ چینج، ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اور ماحولیاتی آلودگی پر اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، مریم نواز شریف نے سپین کے شہر ویلنسیا سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور تعاون کی پیش کش کی، مریم نواز نے سپین کی جانب سے پاکستان میں فلڈ رسپانس پلان کے تحت ریلیف پیکیج کو سراہا، ملاقات میں ہسپانیہ کے شہر قرطبہ میں علامہ اقبال سے منسوب سٹریٹ کا بھی ذکر کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا سپین یورپی یونین میں پاکستان کا دوسرا بڑا ایکسپورٹ پارٹنر ہے، باہمی تجارت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کیلئے سپین کی حمایت کو دل سے سراہتے ہیں، سپین کےساتھ دیرنہ اور برادرانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سیلاب کے نقصانات سے بچا¶ کےلئے ارلی وارننگ سسٹم اور ریسکیو سروسز پر ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، پارلیمانی ڈپلو میسی کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، پنجاب کو سیاحتی ہب بنارہے ہیں اور سپین کے سرمایہ کاروں کو ویلکم کریں گے، سپین کے پارلیمانی وفد نے کہا وزارت اعلیٰ کے منصب پر خاتون کا ہونا نہایت خوش آئند ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز خوش اسلوبی سے صوبے کے معاملات کو سرانجام دے رہی ہیںدریں اثناءوزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال اور بدسلوکی کے تدارک اور بحالی کے عالمی دن پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا بچے میری ریڈ لائن ہیں، ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے، معاشرے میں کچھ بچوں کا بدسلوکی، استحصال اور تشدد کا شکار ہونا افسوسناک ہے، ہر قسم کا استحصال بچوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی نشوونما کو متاثر کرتا ہے، بچوں پر تشدد شخصیت اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، تدارک کےلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، بچوں کی حفاظت اور بروقت امداد کےلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر قائم کیا گیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزید فعال کیا گیا ہے ادھر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سینئر صحافی،ادیب اور دانشور خالد احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب کو سیاحتی ہب بنارہے ہیں، سپین کے سرمایہ کاروں کو ویلکم کریں گے:مریم نواز

















