راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور (بیورو رپورٹ+ کورٹ رپورٹر) جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت نامزد تمام ملزموں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو پر حملے سے متعلق کیس میں نامزد ملزموں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی کردی، عدالت نے ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کےلئے ڈی جی امیگریشن کو خط بھجوا دیا،جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزموںکی بیرون ملک روانگی عدالت سے مشروط ہے،ملزموںکی بیرون ملک سفر پر پابندی اے ٹی سی ایکٹ کی دفعہ 28 اے کے تحت عائد کی گئی ہے،جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسپکشن نوٹ بھی اپنے دستخط کے ساتھ وصول کرلیا،اس موقع پر وکلائے صفائی نے اعتراض کیا ملزموں کی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا، یہ ٹمپرڈ دستاویز ہے جبکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزموں کو اشتہاری قرار دیدیا گیا،اشتہاری ملزموںکی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، بیرون ملک جانے سے روکنے کےلئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے دریں اثناتوشہ خانہ2 کیس میں سابق وزیراعظم ، بشریٰ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ کےخلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ2 کیس کی سماعت کی،عدالت نے ملزمہ بشریٰ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر عدم حاضری پر ملزمہ کی ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ملزمہ کی عدم حاضری کی بنا پر اس کے ضمانتی مچلکے ضبط کر لیے جائیں گے،بشریٰ کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی، ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست طبی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر منظور کی گئی،عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی علاوہ ازیں سابق وزیراعظم ، بشریٰ کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی،بشریٰ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عمران خان کو عدالتی حکم کے باوجود ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش نہ کیا گیا،تفتیشی افسر نے توشہ خانہ رسیدوں کی ویری فکیشن کےلئے وقت مانگ لیا،عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی،دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کےخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی،اسلام آباد پولیس نے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کے ذریعے حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف 62 مقدمات درج ہیںجبکہ بشریٰ پر مقدمات سے متعلق نیب خیبر پختونخوا نے اپنی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی،نیب رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے متعلق مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیل نیب سے مانگی ہے، نیب خیبر پختونخوا میں اس وقت بشریٰ کےخلاف کوئی کیس اور انکوائری نہیں ، بشریٰ نے مقدمات کی تفصیل کےلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،مزید برآں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران درج مقدمے میں گرفتار 2خواتین کو شناختی پریڈ کےلئے جیل بھیجنے کا حکم دےدیا،دونوں خواتین شہناز ملک اور روبین غفور کو پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا اور شناختی پریڈ کےلئے جیل بھیجنے کی استدعا کی،گرفتار خواتین کی جانب سے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل انصرکیانی نے عدالت کے روبرو کہا دونوں خواتین کے حوالے سے پولیس کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں، اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں ملزموں کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں،جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کیا پولیس کے پاس گرفتار خواتین کی سی ڈی آر یا کوئی ثبوت موجود ہے،پراسیکیوٹر نے جواب دیا دونوں گرفتار خواتین کے حوالے سے کوئی ثبوت موجود نہیں، عدالت نے دونوں خواتین کو شناختی پریڈ کےلئے جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا،پی ٹی آئی کے حتمی احتجاج سے قبل انتظامیہ نے ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکھٹے ہونے ، مذہبی، سیاسی یا کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی،ادھر سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزموںپر فرد جرم عائد کردی گئی،سانحہ 9مئی سے متعلق منصوبہ بندی کا الزام میں تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کی،دوران سماعت شاہ محمود قریشی ،اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ سمیت 21ملزموں پر فرد جرم عائدکردی گئی،بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت نامزد تمام ملزموں کے بیرون ملک جانے پر پابندی، 9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی: قریشی ودیگر پر فرد جرم عائد

















