اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی،2روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاوفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہورہا ہے، وہ 26 ویں ترمیم میں مصروف تھے اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دےدی،وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ذمے داری دےدی،شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطوں کا حکم دےدیا،ن لیگ کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہاپیپلز پارٹی اہم اتحادی ہے، کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں لیکن نائب وزیر اعظم جلد ہی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔
بلاول کے تحفظات، اسحاق ڈار کو پیپلز پارٹی قیادت سے رابطوں کا حکم



















