اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ،مسائل کاحل ترجیح ہے: سید قمر رضا
اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) چیئرمین اوورسیز فاونڈیشن سید قمر رضا نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی،صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان سے ملاقاتیں کیں،اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سید قمر رضا نے کہااوورسیز کے مسائل کاحل ترجیح ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، خصوصی عدالت کے قیام کے بل کی منظوری اہم پیشرفت ہے،خصوصی عدالتیں مسائل 90 دن میں نمٹائیں گی، بیرون ملک پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
سید قمر رضا نے مزید کہا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل دہلیز پر حل کریں گے، اوورسیز پاکستانیز کا بل پارلیمنٹ سے پاس ہونا ثبوت ہے۔ حکومت اوورسیز کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے،یورپی ممالک کےلئے قومی ا یئرلائن پی آئی اے کے پروازوںکی بحالی تک چارٹر فلائٹس چلانے کےلئے کوششیں کررہے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں مخصوص نمائندگی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرونگا۔

















