لاہور:(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے ایک اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2خطرناک اشتہاری مجرمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابقپہلے اشتہاری مجرم علی رضا نے 2023 میں بھاگٹانوالہ سرگودھا میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے شہری ظفر اقبال کو قتل کیا تھا جبکہ دوسرا اشتہاری نادر پولیس سٹیشن کوٹ مبارک، ڈیرہ غازی خان پولیس کو دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
اشتہاری نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے دین اور بخش نامی 2 شہریوں کو قتل کیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے مجرموںکے ریڈ نوٹسز جاری کرائے، گرفتاری کیلئے تحرک جاری رکھااور متحدہ عرب امارات پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔
ترجمان کے مطابق رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 91 ہوگئی ہے،دوسری جانب پنجاب پولیس نے سموگ کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے24گھنٹوں میں15افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ56مقدمات بھی درج کر لیے۔
قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری یو اے ای سے گرفتار


















