سکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابی،فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابی،فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج گروہ کے دہشتگردوں کواسلام آباد اور خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا، ملزموں کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا،دہشتگرد نور ولی محسود گروپ سے رابطے میں تھے،مزید برآںاسلام آباد سے گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کی نشاندہی پر سوات میں بھی آپریشن کیا گیا ۔