فتنہ الخوارج میں پھوٹ،خودکش حملہ،5ہلاک،متعدد شہری بھی جاں بحق

میرانشاہ:(مشرق نیوز)فتنہ الخوارج میں پھوٹ،ایک گروہ کادوسرے پر خودکش حملہ،5ہلاک،خواتین بچوں سمیت متعدد شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 13، 14 نومبر کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گاوں تپی کی مسجد میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات منہدم ہوگئے، دھماکے سے خواتین ،بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق ،جیش عمری گروپ کے 5 اہم دہشتگردہلاک ہوگئے۔

تپی میں خارجی نور ولی گروپ کی طرف سے حافظ گل بہادر گروپ کے مرکز پرخود کش حملہ کیا گیا،حکیم خیل گاوں میں خارجی گل بہادر گروپ نے خارجی نور ولی محسود کے اہم کمانڈر ظفرالدین عرف مخلص کو جہنم واصل کردیا،دفاعی ماہرین نے کہافتنہ الخوارج کی جانب سے عبادت گاہوں کادہشتگردی مقاصد کےلئے استعمال شرمناک ہے۔