جنرل ساحر شمشاد کادورہ قطر،دونوں ممالک کادفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاکستان ،قطر نے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر قطر پہنچے ،قطر کے نائب وزیراعظم ،وزیر دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن بن علی آل ثانی،چیف آف سٹاف قطر آرمڈ فورسز سے ملاقاتیں کیں،دونوں جانب سے علاقائی صورت حال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان ،قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

قطری قیادت نے علاقائی استحکام کےلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کی تعریف کی، مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز آمد پر جنرل ساحر شمشاد کو قطری فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔