بیروت:(مشرق نیوز) حزب اللہ سے جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے کیپٹن سمیت 6 اہلکار جہنم واصل ہوگئے،اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔
خبر کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی سرحدی علاقوں میں جاری کارروائیوں میں مزید توسیع کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج کا پہلا بڑا جانی نقصان ہے،اسرائیلی فوج کے مطابق فوجی ایک سرحدی گاﺅں میں واقع عمارت میں کارروائی کے دوران حزب اللہ کے جنگجووں کےساتھ ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہوئے،اہلکاروں کی عمریں 19 سے 22 سال کے درمیان ہیں ان سب کا تعلق گولانی بریگیڈ کی 51 ویں بٹالین سے تھا،اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائی کے بعد سے اب تک 47 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
حزب اللہ سے جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے کیپٹن سمیت 6 اہلکار جہنم واصل


















