واشنگٹن(خواجہ فا روق)ٹرمپ نے متعدد فوجی سربراہوں و افسروں کو برطرف کرنے کی فہرست تیار کرلی،ذرائع کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ الیکشن میں اپنی شکست کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو ٹھہراتے آئے ہیں اور اپنی انتخابی مہم کے دوران ایسے فوجی افسروں کو ہٹانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹزر کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے ایسے افسروں کی فہرست بنانا شروع کردی ہے جن کو ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد برطرف کردیں گے۔
رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے فہرست میں چیئرمین ،وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف سمیت بری، بحری، فضائی اور نیشنل گارڈز کے سربراہان بھی شامل ہیں،فہرستیں بنانے والی ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پربتایا ٹرمپ کے پہلے دوراقتدار کے چیف آف سٹاف مارک ملی کے قریب رہنے والے افسران کی برطرفی کا امکان زیادہ ہے۔
ٹرمپ نے متعدد فوجی سربراہوں و افسروں کو برطرف کرنے کی فہرست تیار کرلی


















