کیچ ،میرانشاہ میں آپریشنز،سرغنہ ثنا عرف بارو سمیت 12دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی،کیچ،میرانشاہ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)کیچ ،میرانشاہ میں آپریشنز، سرغنہ ثنا عرف بارو سمیت 12دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 ،13 نومبرکو شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا،خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایاگیا ،8خوارج ہلاک ،6زخمی ہوگئے۔

قبل ازیں کیچ کے علاقے بلگتر میں دوران آپریشن شدید جھڑپ میں انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 4 کو ہلاک کر دیاگیا،سرغنہ ثنا عرف بارو مجید بریگیڈ کیلئے خودکش بمباروں کی بھرتی کا ایجنٹ تھا۔

ہلاک ہونےوالے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ، دہشتگرد فورسز اور معصوم شہریوں کےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر نے کہاپاک فوج ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔