حج پروازوں کیلئے پی آئی اے، وزارت مذہبی امورمیں معاہدہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حج پروازوں کیلئے پی آئی اے، وزارت مذہبی امورمیں معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی،پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سے عازمین حج کےلئے خصوصی پروازیں چلائے گی، پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے،ایئر وائس مارشل عامر حیات نے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔