اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی بنچ میں 31 سال پرانے کیس سمیت 18 مقدمات سماعت کےلئے مقرر،سپریم کورٹ نے 14اور 15 نومبر کیلئے 6رکنی بنچ کی کاز لسٹ جاری کردی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بنچ سماعت کرےگا،آئینی بنچ جمعرات کو18 مقدمات سنے گا،کیسز میںعام انتخابات 2024 ری شیڈول کرنے کی درخواست،انسانی حقوق ،ماحولیاتی آلودگی پرلیاگیا ازخود نوٹس ،زیر التوا ماحولیاتی آلودگی ،نارکوٹکس ،ڈپٹی کمشنر کراچی کی تقرری ،آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ میں قاضی فائز عیسیٰ کی براہ راست تقرری پر نظرثانی کا ہے۔
پاکستانی شہریوں کے غیر ملکی اکاونٹس پر 2018 میں لیے ازخود نوٹس، وفاقی محتسب یاسمین عباسی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے جج کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے کا کیس، گلوکارہ میشا شفیع ہراسگی کیس، کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر بانی پی ٹی آئی کیخلاف ازخود نوٹس، انسداد دہشتگری پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے ، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام پر ازخود نوٹس، شمالی علاقہ جات میں ٹیکس کے نفاذ پر حبیب وہاب الخیری کی 2000 میں دائر 184 تھری کے تحت درخواست اور خواجہ آصف بنام وفاق پاکستان (جے جے وی ایل) کیسز بھی شامل ہیں۔
آئینی بنچ ، 31 سال پرانے کیس سمیت 18 مقدمات سماعت کےلئے مقرر



















