اسلام آباد:(بیورورپورٹ) 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی لاہور کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی امتیاز احمد شیخ کی 2لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور۔
جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دئیے ماتحت عدلیہ میں آج بھی خدا کا خوف رکھنے والے ایسے ججز ہیں جو انصاف پر مبنی فیصلے کر رہے ہیں،دوران سماعت وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے کہاضمنی بیان میں میرے مو¿کل کو نامزد کیا گیا،جسٹس شہزاد احمد ملک نے کہا وکیل صاحب یہاں بندے ،وکیل غائب ہو جاتے ہیں آپ ضمنی بیان کی بات کر رہے ہیں۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ضمنی بیان کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا، عدالتی ریکارڈ آپ پورا نہیں کرتے اور باہر آکر کہتے ہیں عدالتیں ناانصافی کر رہی ہیں، لطیف کھوسہ صاحب معذرت کیساتھ خامیاں آپ کی ہوتی ہیں اور بدنام عدالتوں کو کرتے ہیں اگر کوئی جونیئر وکیل ایسا کرتا تو الگ بات تھی، آپ تو یونیورسٹیوں میں بطور استاد پڑھاتے ہیں، عدالتیں انصاف کر رہی ہیں، وکلا،عدالتوں کو 2 پہیوں کی صورت میں ساتھ چلنا چاہیے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا 9 مئی کا واقعہ بہت بڑا واقعہ تھا، آپ کو ضمنی بیان کیوں نہیں ملا، اب تو آپ کا مرکزی سیکرٹریٹ چمکنی میں ہے، وہی چمکنی جہاں آپ نے انٹرا پارٹی الیکشن الیکشن کرائے تھے۔
9 مئی بڑا واقعہ تھا،خوف خدا رکھنے والے جج انصاف پر مبنی فیصلے کررہے ہیں،سپریم کورٹ



















