لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پی ٹی آئی کی سیاست ”سڑک چھاپ“سے بھی بدتر،قانون کی خلاف ورزی پر سختی کےساتھ نمٹا جائے گا،تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج،دھرنے، جلسے جلوس اور انتشار کی شرط پر ہوئی تھی، ملکی خوشحالی فتنہ گروپ کو ہضم نہیں ہو رہی، چور چور کی گردان الاپنے والوں کا اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔
عظمیٰ بخاری نے کہاامپائر کی انگلی،سازشی کردار اور سہولت کاری بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے ہیں، فسادی گروہ نے قوم کے بچوں کو اپنے اقتدار کی ہوس میں جھونک دیا ،اپنے بچے لندن میں لگژری لائف سٹائل انجوائے کررہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا تحریک انصاف کی سیاست ”سڑک چھاپ“سیاست سے بھی بدتر ہوچکی ، نوازشریف نے کہا تھا سڑکیں بناتے جائیں گے تم سڑکیں ناپتے جاﺅ گے، پنجاب کی ترقی فتنہ پارٹی سے ہضم نہیں ہورہی، مریم نواز تاریخی و انقلابی اقدامات کررہی ہیں،چند ماہ میں پنجاب کے ہر طبقے ،شعبے کےلئے ریلیف پیکیج و منصوبے شروع کیے،بانی پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی ڈھیل و ڈیل کے گرد گھومتے گزری ۔
عظمیٰ بخاری نے کہا فتنے ،جماعت کو احتجاج، احتجاج اور احتجاج کے خواب آرہے ہیں، سیاسی لوگ فیڈریشن پر چڑھائی کے خواب نہیں دیکھتے، پرامن احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے،قانون کی خلاف ورزی پر سختی کےساتھ نمٹا جائے گا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















