باکو: (مشرق نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات نہ کئے تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔
باکو میں کاپ 29 کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاسربراہی اجلاس پر میزبان صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نے 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، لاکھوں لوگ متاثر ،سکول،گھر ،فصلیں تباہ،30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا،موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کا اکثر ممالک کو سامنا ہے اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے وقتوں میں زیادہ نقصان ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو عالمی برادری کی مدد درکار ہے۔
وزیراعظم نے کہاپاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، دنیا نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی امداد کے وعدے کئے، کاپ 28 میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے،نہیں چاہتے پاکستان کی طرح دیگر ممالک بھی تباہ کن سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کریں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، نیشنل کاربن مارکیٹ فریم ورک پر کام کر رہے ہیں، دنیا کو پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا پاکستان متبادل توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، محفوظ مستقبل کیلئے ماحولیاتی تحفظ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کاپ 29 اہم سنگ میل ثابت ہوگی اگر بروقت اقدامات نہ کئے تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیلاب کی پیشگی اطلاعات و بڑھتی حدت کے موضوع پر اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ10ممالک میں شامل ہے،آبادیوں کے تحفظ کی کوشش میں متحد ہونے کےلئے پرعزم ہیں، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کےلئے کلائمیٹ فنانسنگ اشد ضروری ہے، ترقی یافتہ ممالک 100 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں۔
اسحاق ڈار نے کہادنیا کو عالمی حدت میں اضافے کا سامنا ہے، پاکستان محدود وسائل کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے پرعزم ہے، 2022 کے تباہ کن سیلاب نے 3 کروڑ سے زیادہ پاکستانیوں کو متاثر کیا،30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا،پیشگی اطلاع کا مو¿ثر نظام ہوتا تو سیلابی تباہی سے بچا جا سکتا تھا، بڑھتا درجہ حرارت ،بارشوں کے نظام میں بگاڑ بھی عالمی چیلنج ہے، سب کےلئے پیشگی اطلاع کے نظام پروگرام کے اجرا کو سراہتے ہیں، 2027 تک کرہ ارض کے ہر فرد کا تحفظ یقینی بنانا ہے،کاربن اخراج کو نصف شرح تک لانے کےلئے پرعزم ، گرین پاکستان پراجیکٹ میں تمام ماحول دوست اقدامات شامل ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی ،بروقت اقدامات نہ کئے تو نسلیں معاف نہیں کریں گی،شہباز

















