وزارت مذہبی امور کا غیر اخلاقی، توہین آمیز مواد ہٹانے کیلئے خط

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت مذہبی امور نے غیر اخلاقی اور توہین آمیز مواد ہٹانے کیلئے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا۔

پی ٹی اے کو مواد جلد ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیاسوشل میڈیا پر اخلاق باختہ مواد دیکھنے والوں میں پاکستان صف اول میں شامل ہے،پی ٹی اے سوشل میڈیا پر اخلاق سوز اور گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے،اخلاق سوز مواد معاشرے پر انتہائی منفی اثرات اور بگاڑ کا باعث بنتا ہے۔

خط میں کہا گیاپاکستان میں غیر اخلاقی مواد دیکھنے کی صورتحال الارمنگ،معاشرے اور اخلاقی اقدار کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے، پی ٹی اے کے اقدامات کے باجود بہت سے آن لائن پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد تک رسائی تشویشناک ہے، یہ مواد ہمارے معاشرے اور اقدار کو تباہ کر رہا ہے۔