لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں نئی سڑکوں کے نام شہدا سے منسوب کردئیے، محسن نقوی نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات کی، صوبائی وزیر شافع بھی موجود تھے۔
چودھری شجاعت نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا سے اظہار یکجہتی کیا، شجاعت نے وفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سڑکوں کو شہداءکے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں کے نام شہداءسے منسوب کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہادیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے عملدرآمد کےلئے بات کی جائے گی۔
چودھری شجاعت نے کہا کام شہدائے وطن اور خاندانوں کےساتھ حکومت کے اظہار یکجہتی کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائےگا،محسن نقوی نے کہا پاکستان شہداءکی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتا، شہدا نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، شہدا کے خاندانوں کےساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، دھماکے بہادر پاکستانی قوم کا مقدر نہیں، قوم کی حمایت سے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















