پراسیکیوشن کے بھجوائے کیسوں اور سیشن ججوں کی رپورٹس میں تضاد ہے: چیف جسٹس ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں درج مقدمات کے چالان عدالتوں کو بھجوانے کے معاملے پر پراسیکیوشن کو سیشن ججز کی رپورٹس کا جائزہ لے کر آئندہ اعداد و شمار سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے بھجوائے گئے کیسوں اور سیشن ججوں کی رپورٹس میں تضاد ہے، رپورٹس میرے آفس بھیج دیں تاکہ پھر اس کیس کو نمٹایا جائے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ31 جولائی 2024ءتک کے تمام مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھجوا دیے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اٹک، ملتان، قصور، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پراسیکیوشن اور سیشن ججوں کی رپورٹ درست ہے، باقی اضلاع میں اعداد و شمار میں فرق آ رہا ہے۔