وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے

باکو:() وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے۔


شہباز شریف عرب اسلامک اجلاس کے بعد سعودی عرب سے براہ راست باکو پہنچے، کاپ 29 کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کاپ 29 کانفرنس کے میزبان ہوں گے، وزیراعظم کانفرنس سےخطاب میں ماحولیاتی آلودگی کی مشکلات کا بتائیں گے۔

شہباز شریف پاکستان کودرپیش موسمیاتی تبدیلی کےخطرات سےآگاہ کریں گے، اور کاپ کانفرنس میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کی تجاویز دیں گے۔

وزیراعظم پاکستان پویلین کی کلائمنٹ فنانس گول میزکانفرنس کی بھی میزبانی کریں گے اور تاجک صدر کی میزبانی میں گلیشئرز کے تحفظ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

شہبازشریف عالمی رہنماؤں کوعشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔