آئینی بنچ کم از کم 5 ججوں پر مشتمل ہوگا، 3 رکنی کمیٹی بنچ بنائے گی، جسٹس امین کی سربراہی میں فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ میں آئینی بنچز کی تشکیل کیلئے جسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں ہونےوالے اجلاس میں آرٹیکل 191 اے کے تحت مقدمات کی کلرکوڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا،سپریم کورٹ میں آئینی بنچوں کی تشکیل کیلئے جسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں اجلاس ہوا جس میں بنچز کے امور کاجائزہ لیاگیا اور آئینی بنچز کے کام کرنے کے طریقہ کار سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا،میٹنگ میں جسٹس امین الدین کوزیرالتوا آئینی مقدمات پربریفنگ دی گئی اور بتایا گیاآرٹیکل 184کی ذیلی شق ایک، آرٹیکل 184کی ذیلی شق 3 کے کیس زیرالتواہیں اور آرٹیکل 186 سمیت انسانی حقوق کے کیسز بھی زیرالتوا ہیں،اجلاس میں 26 ویں ترمیم کے بعد آرٹیکل 191 اے کے تحت مقدمات کی کلرکوڈنگ کا فیصلہ کیا گیا اور سینئر ریسرچرآفیسرمظہرعلی خان کو آرٹیکل 199 کے مقدمات کی سکروٹنی کا ٹاسک دیاگیا ہے،اعلامیے میں کہا گیا ہے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنا اور بنچز کے بیٹھنے کا فیصلہ 2سینئر ممبران کی مشاورت سے ہوگا ، کورٹ روسٹر اجرا، ہفتے کے مقدمات کیلئے بھی 2 سینئر ممبران سے مشاورت سے فیصلہ ہوگا،اعلامیے کے مطابق جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس لی مظہر پر مشتمل کمیٹی آئینی بنچ بنائے گی اور آئندہ اجلاس کے بعد میں شیڈول کیاجائےگا، 3 رکنی ججز کمیٹی کم از کم 5 ججز پر مشتمل آئینی بنچ بنائے گی تاہم کمیٹی کے ایک رکن جج بیرون ملک ہیں، ان کی وطن واپسی پرکمیٹی اجلاس ہوگا،اعلامیے میں کہا گیا ہے 6 نومبر کے آئینی بنچز سے متعلق اجلاس کے میٹنگ منٹ جاری کیے گئے، 6نومبر کا اجلاس کمیٹی ممبرجسٹس جمال خان مندوخیل کی عدم دستیابی پرملتوی کیاگیاتھا۔