آرمی چیف سے آسٹریلوی ہم منصب کی ملاقات، دفاع ،سکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیورٹ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے دفاع اور سکیورٹی میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے باہمی دلچسپی کے امور ، عالمی اور علاقائی سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا،آرمی چیف نے آسٹریلیا کےساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا، آرمی چیف نے مضبوط دو طرفہ روابط کی تعریف کی اور امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے میں ان کی اہمیت پر زور دیا، دونوں ممالک نے دفاع و سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں علاقائی اور عالمی امن کےلئے مسلسل تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا،لیفٹیننٹ جنرل سٹیورٹ نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا،قبل ازیں، جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلوی آرمی چیف نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔