اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپلومیٹک انکلیو میںکیس کیڈ پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا،سفارتکاروں ،غیر ملکی شہریوں کےلئے جدید سہولتوں سے آراستہ خدمت مرکز کے قیام کی تعریف کی اوروزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدام کو سراہا۔
شہبازشریف نے کہاسفارتی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ترجیح ہے، اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اور دور حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیس کیڈ خدمت مرکز کا قیام لائق تحسین ہے، خدمت مرکز میں سفارتی برادری ، غیر ملکی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا و تجدید، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، جنرل پولیس ویری فکیشن، گمشدگی رپورٹ ، کرایہ داروں کی رجسٹریشن، فارنرز رجسٹریشن، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، والنٹیئرز رجسٹریشن، گاڑیوں کی ویری فکیشن اورایف آئی آر کی کاپی کے حصول جیسی خدمات مہیا کی جائیں گی۔
دریں اثناوزیر اعظم شہباز شریف سے انفارمیشن گروپ کے 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسروں نے ملاقات کی، پروبیشنری افسر ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد وزارت کے مختلف اداروں میں تعیناتی کے منتظر ہیں، وزیر اطلاعات عطاتارڑ ،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان بھی ملاقات میں موجود تھیں۔
وزیر اعظم نے افسروں کا پرتپاک استقبال کیااور گفتگو کرتے ہوئے کہاحکومت ،عوام کے درمیان فاصلے ختم ، شفافیت یقینی بنانے اور اعتماد کو فروغ دینے میں انفارمیشن گروپ کے افسروں کا اہم کردار ہے، امید ہے تمام افسر اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری، پیشہ وارانہ مہارت اور عوامی بہبود کےلئے مضبوط عزم کےساتھ ادا کریں گے، افسروں نے ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیںاپنے پیغام میںوزیراعظم شہباز شریف نے کہا آیئے علامہ اقبال کے ویژن پر عمل پیرا ہونے، انصاف، مساوات اور اعلیٰ ظرفی کے نظریات پر مبنی قوم کی تعمیر کا عہد کریں،اقبال کے افکار و تحریروں نے قوم کے طرز عمل پر گہرے اثرات مرتب کئے ،شہبازشریف نے کہااقبال کی شاعری اپنے وقت کی عکاسی ہی نہیں بلکہ عمل و خود شناسی کی لازوال دعوت بھی ہے،نوجوان اعتدال پسندی سے بلند ہو کر غیر متزلزل ایمان و محنت کے ذریعے عظمت حاصل کریں۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















