شاہد لنڈ کوخطرناک ڈاکو کے ہاتھوں قتل کرایا گیا،اصل کہانی

لاہور:(کرائم رپورٹر)کچے میںشاہد لنڈ کوخطرناک ڈاکو کے ہاتھوں قتل کرایا گیا،اصل کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق خطرناک ڈاکو کو پنجاب پولیس نے مبینہ پلاننگ کرکے ایک اورخطرناک ڈاکو عمرلنڈ کے ہاتھوں مروایا، عمرلنڈ کو پولیس کے علی پورمیں تعینات اعلیٰ افسر نے راضی کیا،بدلے میں مقدمات ختم کرنے ،فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی،شاہد کو قتل کرنے کے بعد عمرلنڈ کی رہائش گاہ کے باہرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمرلنڈ نے شاہد کو قتل کرنے کےلئے تقریب رکھی،سندھ سے بھی 8 سے 10 ڈاکو شریک رہے،دوران تقریب عمر لنڈ نے فائرنگ کرکے شاہد کو موقع پر ہی ہلاک کردیا،عمر لنڈ نے کہا شاہد کو قتل کرنے کے بعد سندھ اورگینگ کے دیگرافراد کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا مگر رائفل میں گولی پھنس گئی جس کے بعد دیگرڈاکوو¿ں پرراکٹ لانچرفائرکیا ، پھر دوسرا راکٹ فائرکیا تو لانچرکی پن پھنس گئی ، واقعہ کے بعد چھوٹا دریا عبورکرکے راجن پورپہنچا اور سرنڈر کیا۔