ٹرمپ لیڈر آزاد کرائے گا کی با ت کسی لطیفے سے کم نہیں:احسن اقبال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے ٹرمپ لیڈر آزاد کرائے گا کی با ت کسی لطیفے سے کم نہیں۔

اپنے بیان میںاحسن اقبال نے کہا سیاسی جماعت کا کہنا ٹرمپ آئے گا لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سے کم نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا، احترام کرتے ہیں،کسی بھی قومی ادارے کو کوڑیوں کے دام نہیں بیچیں گے،پی ٹی آئی کے وزیر ہوا بازی کی وجہ سے اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

وفاقی وزیر نے کہاعدلیہ کے بڑھائے گئے الاو¿نسز کا جواب وزیر قانون دیں گے، وزیر اعظم جلد 5 سال کا معاشی روڈ میپ دینے جا رہے ہیں،عدلیہ میں آئینی بنچ باہر سے نہیں لایا گیا ،سپریم کورٹ کے ججوں پر ہی مشتمل ہے۔