پی ٹی آئی کا آج صوابی میں پاور شو، تیاریاں مکمل

صوابی(مشرق نیوز) تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ آج ہو گا، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پارٹی کے کئی دیگر اراکین شرکت کریں گے، جلسے کیلئے پشاور ریجن کے ممبران کو زیادہ سے زیادہ ورکرز کو نکالنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

ہر نمائندے کو کم از کم ایک ہزار ورکرز نکالنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ایک بجے کے بعد صوابی جائیں گے۔