کوئٹہ (مشرق نیوز) کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی۔کوئٹہ کے کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے سٹیشن پر دھماکہ خودکش تھا، خودکش بم بار سامان کے ساتھ ریلوے سٹیشن میں داخل ہوا۔
حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ایسے کسی شخص کو روکنا مشکل ہوتا ہے جو خودکش حملے کیلئے آئے، دہشت گرد واک تھرو کے راستے سے نہیں بلکہ سٹیشن کے کھلے داخلی راستوں سے اندر آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام خون عطیہ کرنے کیلئے ہسپتال جائیں، دہشت گرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں۔
وزیرصحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ہنگامی بنیادوں پر تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عام افراد غیرضروری طور پر آج ہسپتال آنے سے گریز کریں، ہسپتالوں میں غیر ضروری رش نہ کیا جائے۔
کوئٹہ دھماکہ، ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی

















