9مئی مقدمات، عمران کی بہنیں ،فواد چودھر ی ودیگر قصور وار

لاہور:(کورٹ رپورٹر)جے آئی ٹی نے عمران خان کی بہنوں علیمہ ، عظمیٰ خان ،فواد چودھری سمیت دیگر ملزموں کو9مئی مقدمات میںقصور وار قرار دےدیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں علیمہ ، عظمیٰ خان اور فواد چودھری سمیت دیگر کےخلاف 9مئی کے جلا ﺅگھیرا ﺅمقدمات میں عبوری ضمانت کیس پر سماعت ہوئی،جے آئی ٹی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے علیمہ ، عظمیٰ خان اور فواد چودھری سمیت دیگر ملزموں کو قصور وار قرار دےدیا۔

خصوصی عدالت نے تمام ملزموں کے وکلا کو حتمی دلائل دینے کیلئے طلب کرتے ہوئے فواد چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع کردی،عدالت نے علیمہ ،عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کرلی تاہم جج ارشد جاوید نے واضح کیا حاضری معافی آخری بار منظور کررہے ہیں آئندہ ملزم عدالت پیش ہوں ۔