26ویں آئینی ترمیم کیخلاف مزید2درخواستیں دائر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کےخلاف مزید 2درخواستیں دائر کردی گئیں۔

اختر مینگل، فہمیدہ مرزا، محسن داوڑ اور مصطفی نواز کھوکھر نے مشترکہ درخواست میںترمیم کےخلاف فل کورٹ بنانے کی استدعا کردی،درخواست میں وفاق، جوڈیشل کمیشن، خصوصی پارلیمنٹری کمیٹی ،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور الیکشن کمیشن کے افسروں کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت کی گئی،کالعدم قرار دیاجائے،دریں اثنا ایڈووکیٹ صلاح الدین احمد نے بھی ترمیم کو چیلنج کر دیا۔