پشاور: (بیورورپورٹ) 25 ویں ترمیم کے تناظر میں 7واں این ایف سی ایوارڈ آئین سے متصادم ہے ، خیبرپختونخوا حکومت نے ضم شدہ اضلاع کےلئے این ایف سی ایوارڈ میں تعاون نہ کرنے پر وفاق کو خط لکھ دیا۔
وزیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ نے وفاق کو ارسال کیے گئے خط میں کہا18ویںترمیم کے تحت این ایف سی آئینی مشاورتی فورم ہے ،عملدرآمد نہیں ہو رہا،قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کےلئے مالی لحاظ سے کمزور صوبے میں ضم کیا گیا، 6 سال گزرنے کے باوجود 6.1 ملین افراد کو این ایف سی ایوارڈ کے بین الصوبائی ٹرانسفر طریقہ کار کے تحت جگہ نہیں دی گئی۔
خط میں کہا گیا70 سال سے محروم ضم اضلاع کو مالی لحاظ سے کمزور خیبرپختونخوا کے حوالے کرنا مسلسل چیلنج ہے، ضم اضلاع کےلئے 10 سالہ ترقیاتی پلان کے باوجود مالی فنڈز کی فراہمی معدوم کر دی گئی ، خیبرپختونخوا کو وفاقی ادائیگیوں سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے، ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی منظوری کے وقت ضم اضلاع وفاق کا حصہ تھے،ضم اضلاع کو کم ترقی یافتہ بلوچستان کے مقابلے میں بہت کم فنڈز دیئے گئے۔
وزیر خزانہ کے پی نے کہاضم ہوتے وقت ضم اضلاع کی 7دہائیوں کی محرومیوں کا تخمینہ درست نہیں لگایا گیا، ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں فی الفور درستگی کےلئے اجلاس جلد از جلد بلایا جائے،25 ویں ترمیم کے تناظر میں ساتویں این ایف سی ایوارڈ آئین سے متصادم ہے، آئین میں متعارف خیبرپختونخوا کا حصہ این ایف سی ایوارڈ میں دیا جائے، صوبے کی آئینی جغرافیہ وآبادی کوتسلیم کئے بغیرساتویں این ایف سی ایوارڈ کی ایکسٹینشن قبول نہیں۔
7واں این ایف سی ایوارڈ آئین سے متصادم ہے،کے پی کاوفاق کو خط



















