سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز مختصر مدت تک آئینی بنچ کےلئے نامزد

اسلام آباد(بیورورپورٹ)جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز کو مختصر مدت تک آئینی بنچ کےلئے نامزد کردیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،اعلامیے میں کہا گیا اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچ کی تشکیل کے سنگل پوائنٹ ایجنڈے پر غور کیا گیا اور وسیع و فکر انگیز تبادلہ خیال کے بعد کمیشن نے متفقہ طور پر سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شفیع صدیقی کی پیش کردہ تجویز کی توثیق کرتے ہوئے 24 نومبر 2024 تک کےلئے سندھ ہائیکورٹ کے تمام موجودہ ججز کو آئینی بنچ کیلئے نامزد کردیا،جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 25 نومبر کو دوبارہ ہوگا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا مختلف ججز کے ناموں پر غور کیا گیا ، 25 نومبر تک سندھ ہائی کورٹ کے تمام ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 25 نومبر کو ہوگا۔