ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کرینگے:محسن نقوی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے عوام کی خدمت کرنے والے افسر دل میں بستے ہیں، ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کرینگے،امن و سلامتی یقینی بنانے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بھی فرنٹیئر کانسٹیبلری دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بر سر پیکار ہے،ایف سی جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔


محسن نقوی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات ہونےوالے 49ویں کامن کے پولیس افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاایف سی کے شہدا قیمتی سرمایہ ہیں، قوم لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی و آلات سے لیس کیا جارہا ہے، روایتی تعلقات کی بجائے لوگو ں سے مضبوط تعلق استوار کریں،اچھے کامو ں میں نام پیدا کریں جوآپ کی پہچان بنے۔