راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہاہے عمران خان کی کسی غیر ملکی وفد سے ملاقات نہیں ہوئی،بانی پی ٹی آئی نے واضح کردیا کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہاعمران خان نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کردی، آئین و قانون کی بالادستی کےلئے احتجاج جاری رکھیں گے،اڈیالہ جیل آنے والے غیر ملکی وفد کا بانی کےساتھ کوئی تعلق نہیں۔
عمران خان کی کسی غیر ملکی وفد سے ملاقات نہیں ہوئی: وکیل فیصل چودھری
















