حکومت کا ملک بھر کے ایئرپورٹس پر بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) حکومت نے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردیدی۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو فوری اقدامات اٹھانے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہو گا،بائیو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل امیگریشن کاونٹرز پر لگائی جائیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک سے مسافروں کی موثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائیگا، اقدام کا مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔