یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس کی تصویر بنانے پر ایس پی سکیورٹی فا رغ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس کی تصویر بنانے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو ہٹادیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، سلام پھیرا تو یوٹیوبر نے تصویر بنالی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے سکیورٹی سٹاف کو بلا کر پوچھا ایس پی سکیورٹی کہاں ہیں؟ بتایا گیا ایس پی سکیورٹی سرکاری میٹنگ کےلئے نکلے ہیں،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ایس پی سکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم دیا اور نئے ایس پی سکیورٹی نے چارج سنبھال لیا۔

















