قومی اسمبلی،مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ کی قرارداد منظور

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 برس مکمل ہونے پر یوم سیاہ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔

وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا27 اکتوبر 1948 کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی افواج نے قبضہ کیا، قبضے کےخلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے، بھارتی افواج کے تسلط کے77 برس مکمل ہونے پر ایوان مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، جمہوری اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،قرارداد میں مزید کہا گیا ایوان بہادر کشمیری عوام کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے حق خود ارادیت کیلئے عظیم قربانیاں دیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔