پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی میں خراب سکیورٹی صورتحال پرہائیکورٹ نے حکومت سے 6سوالوں کے جواب مانگ لیے۔
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا بار کونسل کی صوبے میں سکیورٹی کی خراب صورتحال درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پوچھاکمپلیکس، کورٹس اور بار روم کو کس طریقہ کار کے مطابق سکیورٹی دی جارہی ہے؟، ایس او پیز موجود ہیں تو کیا عملدرآمد ہورہا ہے؟ اگر ایس او پیز موجود نہیں تو پھر صوبے میں کتنے پولیس اہلکار جوڈیشل کمپلیکس ،بار روم کی سکیورٹی پر مامور ہیں؟۔
عدالت نے پوچھاججز کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کی فراہمی کون سے ایس او پیز کے تحت ہورہی ہے؟، ایس او پیز کا طریقہ کار کیا ہے اگر ایس او پیز نہیں تو پھر کیسے سکیورٹی دی جارہی ہے؟،ججز کی نقل و حرکت کے دوران کیا ایس او پیز پر عمل ہورہا ہے؟ ججز کی نقل و حرکت کے دوران کتنے پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں؟۔
پشاور ہائیکورٹ نے حکومت سے کہا کیا عدالتوں کی سکیورٹی کےلئے بین الاقوامی اصولوں کے تحت علیحدہ سکیورٹی یونٹ ہے؟ اگر کہیں سکیورٹی لیپس ہو جاتا ہے تو کیا احتساب کےلئے طریقہ کار موجود ہے؟،ججز کو سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کیا ترجیحی بنیادوں پر ہورہی ہے؟۔
کے پی میں خراب سکیورٹی صورتحال پرہائیکورٹ کے حکومت سے 6سوال



















