اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرا یوب نے کہاہے پارٹی کے 7ممبران کو اغوا کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہابیرسٹر گوہر سے فون پر بات ہورہی تھی تاہم رابطہ منقطع ہوگیا پھر بات نہیں ہوسکی، معاملے میں ساتھیوں سے مشاورت کررہے ہیں،جے یو آئی کیساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،تاریخ کی ایسی آئینی ترمیم ہے جس کا کسی کو نہیں معلوم ،آدھے اراکین قومی اسمبلی جعلی ہیں،پارٹی ہدایات کے باعث محدود تعداد میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پارٹی کے 7 ممبران کو اغواءکیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ


















