اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں کے کیس میںسپریم کورٹ کے 8ججز کی دوسری وضاحت کیسے جاری ہوئی؟ چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی رجسٹرار مجاہد محمود ، اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید سے وضاحت طلب کرلی اور پوچھا اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟۔
ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عملدرآمد کو وضاحت کےلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ،سوال کیا گیا بتایاجائے بغیر اوریجنل فائل جمع کرائے وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر کیسے جاری ہوئی؟۔
ججز کی دوسری وضاحت کیسے جاری ہوئی،چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا



















