جھوٹی خبروں پر پروپیگنڈا تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی 3 کمیٹیاں تشکیل

لاہور :(سپیشل رپورٹر،ایجوکیشن رپورٹر)جھوٹی خبروں پر سوشل میڈیا پروپیگنڈا ،تحقیقات کیلئے 3 کمیٹیاں تشکیل ، پنجاب حکومت نے نجی کالج کے کیمپس کی رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا،تمام ٹیمیں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر بنائی گئیں۔

تینوں خبروں کی ایف آئی اے کمیٹیاں الگ الگ تحقیقات کریں گی،ٹیمیں ملزموں کی گرفتاری کےلئے کام کرکے معاملات کی تہہ تک پہنچیں گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے نجی کالج کے کیمپس کی رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ تعلیم پنجاب نے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا، جلد کیمپس کا لائسنس بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائےگا، لائسنس بحالی کے بعد نجی کالج معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں شروع کرے گا۔