یحییٰ سنوار کی شہادت سے مزاحمت کا محور ختم نہیں ہوگا، خامنہ ای

تہران:(مشرق نیوز) ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے یحییٰ سنوار کی شہادت سے مزاحمت کا محور ختم نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں خامنہ ای نے کہا یحییٰ سنوار نے 7اکتوبر 2023کو دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، اسرائیل کےخلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے،یحییٰ سنوار کی شہادت سے مزاحمت کا محورختم نہیں ہوگا، قائدین کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا سفر جاری رہے گا۔

خامنہ ای نے زور دیااگرچہ یحییٰ سنوار کی شہادت بلاشبہ حماس و مزاحمتی محاذ کیلئے بڑا دھچکا اور تکلیف دہ ہے مگر اہم شخصیات کھونے سے محاذ آگے بڑھنے سے نہیں رکے گا، حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔