تعلقات میں اہم پیشرفت، روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ )تعلقات میں اہم پیشرفت ، روسی وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے،سفارتی ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی سائیڈ لائنز پر روس کےساتھ دو طرفہ بات چیت میں آنےوالے دورے کے معاملات طے پائے۔

وزیراعظم، نائب وزیراعظم کے بعد روسی وزیرخارجہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، روسی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، سٹیل ملز ، آئل ریفائنری، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن سمیت توانائی منصوبوں پر بات چیت کا امکان ہے، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے میں گیس سٹوریج فسیلیٹی کے قیام پر بھی بات چیت ہو گی۔