حزب اللہ کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ،نیتن یاہو گھر پر نہ ہونے پر بچ گئے

تل ابیب:(مشرق نیوز)حزب اللہ کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ،نیتن یاہو گھر پر نہ ہونے پر بچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں فائر کیے گئے راکٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا۔

بعدازاں اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا حملے کے وقت نیتن یاہو اور فیملی گھر پر موجود نہیں تھی،کوئی بھی زخمی نہیں ہوا،تل ابیب کی طرف لبنان سے فائر کیے گئے 2 ڈرونز کو مار گرایا ۔