اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان روس نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے روسی وزیراعظم میخائل مشوستن سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈلائنز پر ملاقات ہوئی ،پاکستان ،روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ،دونوں رہنماﺅں نے اہم امور پر تبادلہ خیال،2دہائیوں کے دوران تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا،شہبازشریف نے روسی ہم منصب کا ایس سی او اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ، روسی وزیراعظم نے شہبازشریف کو کامیاب ایس سی او پر مبارکباد دی۔
دریں اثنا اپنی ٹوئٹ میںوزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او سربراہی اجلاس کی صدارت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہاپاکستان کے پالیسی بیان میں ایس سی او کی جانب سے علاقائی استحکام میں تعمیری کردار کی عکاسی کی گئی، کثیر الجہتی تعاون ،عالمی اقتصادی نظام کی اصلاحات پر زور دیا گیا۔
شہبازشریف نے کہاعلاقائی تعاون، اقتصادی اکٹھ و موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کےخلاف اقدامات کا احاطہ کیا ،امید ہے ایس سی او کی مشترکہ کوششوں سے خطے کے عوام کےلئے روشن مستقبل تعمیر کیا جا سکتا ہے،کانفرنس میں عالمی قوانین کے برعکس یکطرفہ سخت اقدامات کی حوصلہ شکنی کی گئی ۔
پاکستان روس کامختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق



















